واشنگٹن، 13 نومبر (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہندوستان کو نئی دہلی میں دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے لیکن ہندوستان خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، ہندوستان کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔
اونٹاریو کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔








Users Today : 142
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 1932
Users Last 30 days : 3010
Users This Month : 2996
Users This Year : 3010
Total Users : 4564553