ہلسنکی، 22 اکتوبر (یو این آئی)غیر ملکی فضائی کمپنی نے محض ایک خدشے کے پیش نظر 10 ہزار مسافر طیاروں کی 8 پروازوں کو منسوخ اور تاخیر کرکے انہیں گراؤنڈ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی مشہور فضائی کمپنی فِن ایئر نے ایک غیر معمولی حفاظتی مسئلے کے باعث اپنی متعدد پروازیں عارضی طور پر منسوخ اور ملتوی کر دی ہیں۔فضائی کمپنی کے اس اقدام کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں، ائیر لائن نے جس بنیاد پر اپنے 8مسافر طیارے گراؤنڈ کیے وہ بظاہر معمولی ہے لیکن حیران کن ہے۔فِن ایئر کی جانب سے جاری تازہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنے 8 اے 321 طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے کیونکہ ان کی نشستوں کے کور غلط طریقے سے صاف کیے گئے تھے۔فضائی کمپنی کے بیان کے مطابق نشستوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والا “واٹر واشنگ” طریقہ کار آتشزدگی سے متعلق حفاظتی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ایئرلائن ترجمان نے تمام متاثرہ مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ منسوخ یا اووربُک پروازوں کے مسافروں کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین رابطہ معلومات اپ ڈیٹ رکھیں۔ ایئرلائن ترجمان نے متاثرہ مسافروں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کی سلامتی ہماری اوّلین ترجیح ہے اور کمپنی ہمیشہ مینوفیکچررز اور متعلقہ حکام کی ہدایات کے مطابق کام کرتی ہے۔کمپنی ترجمان نے مزید کہا کہ پروازوں میں خلل کم کرنے کے لیے روزانہ طیاروں کی اقسام میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
فن لینڈ کی مشہور فضائی کمپنی فِن ایئر نے 8 مسافر طیارے گراؤنڈ کیے
مقالات ذات صلة



