National

روپیہ 11 پیسے کمزور

122views

روپیہ مستقل کمزور ہو رہا ہے اور گر رہا ہے اب دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ 11 پیسے گر کر 83.33 روپے فی ڈالر پر آ گیا۔اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 83.22 روپے فی ڈالر رہا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز میں اقتدار سے قبل روپیہ کے مستقل گرنے کو لے کر  اس وقت کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ پر حملہ کیا تھا لیکن ان کے دور میں بھی روپیہ کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلہ مستقل کمزور ہو رہی ہے۔

ابتدائی تجارت میں روپیہ چھ پیسے کم ہوکر 83.28 روپے فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران درآمد کنندگان اور بینکرز کی جانب سے خریداری کے دباؤ میں گر کر 83.35 روپے فی ڈالر پر آگیا۔ اس کے ساتھ ہی فروخت سے تعاون ملنے کے بعد یہ 83.27 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 83.22 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 11 پیسے گرکر 83.33 روپے فی ڈالر رہ گیا۔

Follow us on Google News