پٹنہ،16 اکتوبر:ایل این متھلا یونیورسٹی کا مشہور تعلیمی ادارہ ملت کالج کے شعبہ سیاسیات کے صدر شعبہ ڈاکٹر محمد جمشید عالم نے پرنسپل اور دیگر منتظمین کالج اور اساتذہ کی موجودگی میں بحیثیت برسر اپنی خدمات کی رضامندی کےساتھ جوائن کیا،اس موقع کالج کے فعال ومتحرک اور ہر دلعزیز پرنسپل پروفیسر سدھار شنکر سنگھ نے ڈاکٹر جمشید کا والہانہ استقبال متھلا کی روایت پاگ، شال،اور پھولوں کی مالا پیش کرکے کیا،اس موقع پر کالج کے سینیر استاد پر فیسر مصطفیٰ کمال انصاری،ڈاکٹر مدثر حسن بھٹ،ڈاکٹر عبدالسلام جیلانی،ڈاکٹر محمد شہنواز عالم،ڈاکٹر عبدالرافع،ڈاکٹر وجے شنکر پنڈت،ڈاکٹر انیشا کماری،ڈاکٹر سبھاش کمار،ڈاکٹر اطہر صادق،ڈاکٹر محمد سنجیل،ڈاکٹر سنیتا جھا(صدر شعبہ میتھلی) وغیرہ اساتذہ کے ساتھ غیر تدریسی ملازمین بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد جمشید عالم ایک قابل وبا صلاحیت استاذ ہونےکے ساتھ بہترین منتظم کے طور پر بھی کالج میں ہر دلعزیز ہیں،موصوف ملت کالج کے کنٹرولر آف اگزامنیشن بھی ہیں اور ملت کالج میں چل رہے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبادی کو آرڈینیٹر بھی ہیں،موصوف کی قابلیت و صلاحیت کے پیش نظر کالج کے پرنسپل نے کالج کی تعمیر وترقی اور فلاح کے لئے ڈاکٹر محمد جمشیدعالم کو بحیثیت بر سر جوائن کروایا ہے،اور ان سے امید کی جاتی ہے کہ کالج ترقیات سے ہم کنار ہوگا۔



