رانچی؍ دہلی، 20؍ ستمبر:دہلی میں اپنے قیام کے دوران، جھارکھنڈ کے سابق وزیر، جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے موجودہ ورکنگ صدر، اور جھارکھنڈ حکومت کی رابطہ کمیٹی کے رکن بندھوترکی نے راجیہ سبھا کے رکن، آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے جنرل سکریٹری، اور گجرات کے انچارج مکل واسنک سے بشکریہ ملاقات کی۔ اس دوران تنظیم سازی ، پارٹی کی مضبوطی اور سیاسی حکمت عملی پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ بندھو ترکی نے انہیں جھارکھنڈ کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔ اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔









Users Today : 55
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 602
Users Last 30 days : 602
Users This Month : 588
Users This Year : 602
Total Users : 4562145