Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandحضرت رسالدار بابا درگاہ کمیٹی کے ممبران نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات...

حضرت رسالدار بابا درگاہ کمیٹی کے ممبران نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

قوالی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12؍ستمبر: حضرت رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی، ڈورنڈا، رانچی کے ممبران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ کمیٹی نے 11 ستمبر سےچل رہے سالانہ عرس مبارک کے تحت 14 ستمبر کو چادر پوشی اور قوالی سٹیج کی افتتاحی تقریب میں چیف سرپرست کے طور پرشامل ہونے کے لیےوزیر اعلیٰ کو مدعو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران آنجہانی دیشوم گرو شیبو سورین کے لیے ایک خصوصی تعزیتی اجلاس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں حضرت رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی کے سربراہ ایوب گدی، جنرل سیکرٹری محمد جاوید انور، رضوان حسین، ذوالفقار علی بھٹو، محمد صادق، پپو گدی، شاہد خان، سمیر حجازی اور مشتاق عالم شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات