بروسلز، 8 ستمبر (یو این آئی) بروسلز میں مظاہرین نے یوروپی کمیشن کے ہیڈکواٹرز کی طرف مارچ کیا اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بیلجیئم کے دارالحکومت بروسلز میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔بروسلز میں مظاہرین نے یوروپی کمیشن کے ہیڈکواٹرز کی طرف مارچ کیا اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔اٹلی کے شہر میلان میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ لندن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، لندن پولیس نے 890 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو حکومت سے جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔فٹبال میچ میں آئرلینڈ کے شائقین کی جانب سے بینر اٹھا کر احتجاج کیا گیا جس پر لکھا تھا اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھاؤ۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بیلجیئممیں بڑا احتجاج، اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ
مقالات ذات صلة









Users Today : 209
Users Yesterday : 212
Users Last 7 days : 2311
Users Last 30 days : 7854
Users This Month : 209
Users This Year : 7868
Total Users : 4569411