Saturday, December 6, 2025
ہومNationalجی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف سے ملک کی زیادہ تر...

جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف سے ملک کی زیادہ تر آبادی کو فائدہ

علاج سستا ہو گا؛بچوں کی تعلیم پر اخراجات کم ہوں گے، پنسل اور شارپنر پر جی ایس ٹی نہیں لگے گا

نئی دہلی، 04 ستمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے 33 جان بچانے والی ادویات پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے گھٹا کر صفر کر کے صحت کے شعبے میں ہم وطنوں کو بڑا فائدہ پہنچانے کا اقدام کیا ہے، جس سے ادویات سستی ہوں گی اور اس سے ان لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا جن کے پاس سرکاری صحت کی سہولیت موجود نہیں ہے۔اس کے علاوہ طبی آلات، اسٹیتھوسکوپ، تھرمامیٹر، میڈیکل آکسیجن، تشخیصی کٹس، گلوکومیٹر، چشمے وغیرہ پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔حکومت نے میڈیکل سیکٹر کے تمام آلات پر بھی جی ایس ٹی کی شرح کم کردی ہے۔ جس سے اسپتالوں میں علاج بھی سستا ہو گا۔حکومت کے اس قدم سے غریب اور متوسط طبقہ بھی اسپتالوں میں مہنگے علاج سے بچنے کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی لے سکے گا۔ جب ملک کی زیادہ تر آبادی کو بیمہ کی سہولت حاصل ہو گی، تب ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں بیمہ کے شعبے کی شراکت بھی بڑھے گی۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ہیلتھ انشورنس کے پریمیم میں تقریباً 10 سے 15 فیصد تک کٹوتی ہو سکتی ہے۔ پریمیم میں کمی کی وجہ سے، زیادہ گھرانے بیمہ کے منصوبے خریدنے کی طرف مائل ہوں گے۔ جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی سے ملک کے عوام کو یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا اور اب بیمہ پالیسی ہولڈر زیادہ سے زیادہ مالیت کا انشورنس کور لیں گے۔ گڈ اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں تبدیلی کا فائدہ اسکول کے بچوں کو بھی ملنے جا رہا ہے۔بدھ کو ہوئی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں بچوں کی تعلیم میں استعمال ہونے والی کئی چیزوں پر ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کو ہری جھنڈی دی گئی۔ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کونسل نے پنسلوں ور شارپنرز پر نافذ 12 فیصد جی ایس ٹی اور ربرپر لاگو پانچ فیصد جی ایس ٹی کو صفر ٹیکس کے زمرے میں رکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بچوں کی پنسل، شارپنرز اور صاف کرنے والے ربرکو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کونسل نے ہر قسم کے چارٹ، اٹلس، وال میپ، گلوب، کریویان، ڈرائنگ چارکول، چاک، ورزش کی کتابیں، گراف بک اور لیبارٹری نوٹ بک کو بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا ہے۔کونسل نے جیومیٹری بکس، کلر بکس پر عائد 12 فیصد بالواسطہ ٹیکس کو کم کر کے پانچ فیصد کر دیا ہے۔
فیڈریشن آف وہیکل ڈیلرز (ایف اے ڈی اے) نے جمعرات کو کہا کہ اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کے فیصلوں سے مانگ گاڑیوں کی میں اضافہ ہوگا اور ملک کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو تقویت ملے گی۔غور طلب ہے کہ جی ایس ٹی کونسل نے بدھ کو جی ایس ٹی سلیب کو چار سے کم کرکے دو کرنے اور شرحوں کو معقول بنانے کی تجاویز کو منظوری دے دی۔ایف اے ڈی اے کے صدر ایم سی وگنیشور نے ایک بیان میں جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ کو ملک کی آٹوموبائل ریٹیل انڈسٹری کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’ایف اے ڈی اے ان جرات مندانہ اور ترقی پسند اصلاحات کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہے جو ٹیکس کے ڈھانچے کو آسان بناتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کی شرحوں کو کم کرتے ہیں اور ریاستوں میں اتفاق رائے پیدا کرتے ہیں۔ یہ ایک فیصلہ کن قدم ہے جس سے استطاعت میں اضافہ ہوگا، مانگ میں اضافہ ہوگا اور ملک کے ٹرانسپورٹ کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط اور جامع بنائے گا۔‘انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ فوائد بغیر کسی رکاوٹ کے صارفین تک پہنچیں۔ اس کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے نفاذ بہت ضروری ہو گا کیونکہ تہوار کا موسم قریب آ رہا ہے۔ایف اے ڈی اے نے ڈیلرز کے کھاتوں میں موجود سیس بیلنس پر وضاحت طلب کی ہے تاکہ تبدیلی کے دوران کوئی ابہام نہ رہے۔مسٹر وگنیشور نے کہا کہ ایف اے ڈی اے جی ایس ٹی 0۔2 کو ایک مثالی اصلاحات بنانے کے لیے حکومت اور جی ایس ٹی کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے جو صنعت اور صارفین دونوں کے لیے سادہ، شفاف اور ترقی پر مبنی ہو۔قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کی رات ٹیکسوں میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ اس کے تحت چھوٹی مسافر گاڑیوں اور 350 سی سی تک کی دو پہیہ گاڑیوں کو 18 فیصد سلیب میں رکھا گیا ہے۔ تھری وہیلر، بسوں اور ایمبولینسوں کو بھی 18 فیصد سلیب میں جگہ ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر گاڑیوں پر 40 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس دیوالی سے پہلے عام لوگوں کو جی ایس ٹی کی اگلی نسل کی اصلاحات کی شکل میں ایک خاص تحفہ ملنے والا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات