National

دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف مظالم پر این سی آر بی کی رپورٹ سے بی جے پی-آر ایس ایس کی سازش بے نقاب: کانگریس

305views

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو دلتوں، ایس سی، ایس ٹی برادریوں کے خلاف جرائم پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کو تقسیم کرنے کے بی جے پی-آر ایس ایس کے سازشی ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کا ایک دہائی سے سازشی ایجنڈا رہا ہے۔

کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’نیشنل کرائم رپورٹ بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ کے مطابق یہ ایس سی، ایس ٹی طبقوں کی زندگی کو غیر محفوظ بنانے کے لیے بی جے پی کا سیاہ خط ہے۔ ناانصافی، استحصال اور ظلم و ستم سماج کو تقسیم کرنے کے لئے ایک دہائی سے بی جے پی کا سازشی ایجنڈا رہا ہے۔‘‘

این سی آر بی کی رپورٹ کے گرافکس کو منسلک کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، ’’دلتوں اور قبائلیوں پر معمول کے مظالم بی جے پی-آر ایس ایس کے ‘سب کا ساتھ’ کی منافقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔‘‘

ان کے پوسٹ کردہ گرافکس کے مطابق دلت برادریوں کے خلاف جرائم میں 2013 کے مقابلے میں 46.11 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ قبائلی برادریوں کے خلاف جرائم میں 48.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس ملک میں دلتوں، قبائلیوں، ایس سی اور ایس ٹی برادریوں کے خلاف جرائم پر حکومت کی تنقید کرتی رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.