217
وزارتِ داخلہ نے، انڈین سائبر کرائمکوآرڈی نیشن سینٹر Initiative کےتحت 100 سے زیادہ ایسی ویب سائٹس کی نشاندہی کی ہے اور اُنہیں بلاک کردیا ہے، جومنظم سرمایہ کاری یا ٹاسک پر مبنی جزءوقتی روزگار دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔ وزارتنے ایک سرکاری ریلیز میں کہا ہے کہ اِن ویب سائٹس نے اقتصادی جرائم سے متعلق غیرقانونیسرمایہ کاری میں مدد کی۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اِن ویب سائٹس کو بیرونِ ملک سےچلایا جارہا ہے اور ویب سائٹ کو چلانے والوں نے ڈیجیٹل اشتہارات، Chat Messengers اورRented اکاؤنٹس کااستعمال کیا ہے۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ اِس سے حاصل ہونے والی رقم کو مبینہ طور پربڑے پیمانے پر اقتصادی دھوکہ دہی سے بھارت سے باہر بھیجا گیا، جس کیلئے کارڈ نیٹورک، Crypto Currency، بیرونِ ملک ATM Withdrawals اور بین الاقوامی Fintech کمپنیوں کا استعمال کیا گیا۔