جے پور: راجستھان کی کرن پور اسمبلی سیٹ کے لیے 5 جنوری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ کانگریس امیدوار کی موت کی وجہ سے یہاں ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ نامزدگی کا عمل 12 دسمبر سے شروع ہوگا۔ 19 دسمبر نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔ جانچ پڑتال 20 دسمبر کو ہوگی اور 22 دسمبر تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 10 جنوری کو ہوگی۔
خیال رہے کہ کانگریس امیدوار گرمیت سنگھ کنڑ کی موت کے بعد اس سیٹ پر انتخاب منسوخ کر دیا گیا تھا۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات 25 نومبر کو ہوئے تھے اور بی جے پی نے 115 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ کانگریس نے 69 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔










Users Today : 181
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1545
Users Last 30 days : 2370
Users This Month : 2356
Users This Year : 2370
Total Users : 4563913