رانچی: ہوم جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نکسل تشدد میں مارے گئے شخص کے خاندان کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ ہوم سکریٹری نے چائی باسا ڈی سی کو بانڈگاؤں تھانہ علاقہ کے کیڈکے گاؤں کے رہنے والے جیوتش کنڈولنا کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 11 اکتوبر 2018 کو نکسلیوں نے جیوتش کنڈولنا نامی شخص کا قتل کر دیا تھا۔ مرنے والوں کے لواحقین کو اس واقعہ کے پانچ سال بعد معاوضہ ملے گا۔











Users Today : 219
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 766
Users Last 30 days : 766
Users This Month : 752
Users This Year : 766
Total Users : 4562309