National

میڈیکل ایمرجنسی: انڈیگو کی فلائٹ نے پاکستان کے کراچی میں کی لینڈنگ، بیمار مسافر کو نہیں بچایا جا سکا

206views

نئی دہلی: میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے جدہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی فلائٹ کو پاکستان کے کراچی میں لینڈ کرانی پڑی۔ اس کے باوجود بیمار مسافر کو نہیں بچایا جا سکا۔

انڈیگو ایئرلائن کمپنی کا کہنا ہے کہ “جدہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی فلائٹ 6E 68 میں میڈیکل ایمرجنسی آن پڑی، کپتان نے فلائٹ کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا، جہاں پہنچنے پر مسافر کی طبی امداد کی گئی۔ بدقسمتی سے مسافر زندہ نہیں بچ سکا اور حیدرآباد پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ فلائٹ رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد کراچی سے روانہ ہوئی اور 0908 IST پر حیدرآباد پہنچی۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.