کولکاتہ، 22 نومبر :۔ کولکاتہ میٹرو میں خودکشی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جسے میٹرو پولیٹن کولکاتہ کی لائف لائن کہا جاتا ہے۔ بدھ کی صبح ایک مسافر نے رویندر سروور اور مہانائک اتم کمار میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔میٹرو ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کی صبح 9:45 پر ایک میٹرو موٹر مین نے رویندر سروور مہانائک اتم کمار میٹرو اسٹیشن کے درمیان لاش پڑی دیکھی۔ انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اسے باہر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کی وجہ سے صبح 10:15 بجے کے قریب بجلی بند ہوگئی اور لاش کو باہر نکالا گیا۔ جس کی وجہ سے میٹرو سروس کچھ دیر کے لیے متاثر رہی ۔ تاہم، صبح 11 بجے تک سروس معمول پر آ گئی تھی۔ مرنے والے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ اس نے خودکشی کیسے کی اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
217
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
قاری حیدر کا سانحہ ارتحال بڑا خسارہ : روشن ضمیر نوری
کولکاتہ،5فروری(راست)کولکاتا کے مشہور و معروف عالم دین حضرت علامہ الحاج حافظ وقاری محمد حیدر برہانی قادری علیہ الرحمہ کاگزشتہ کل...
دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم
صاحب ثروت حضرات ضرورت مندوں کا خیال کرکے اجر کے مستحق بنیں:مفتی فخرالدین کولکاتہ،30جنوری(راست) امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ...
ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: ممتابنر جی
علی پور دوار، 22 جنوری (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی...
ہاوڑہ سے ٹاٹا نگر آنے والی اسٹیل ایکسپریس پر پتھراؤ
چار کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جدید بھارت نیوز سروسجمشیدپور، 21 جنوری:۔ آر پی ایف تحقیقات میں مصروف ہے۔جمشید پور:...