جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے تمام چھٹھ گھاٹوں پر عقیدت مندوں کی سہولت اور سیکورٹی کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جمعہ کو رانچی میں کانکے ڈیم اور ہٹنیا تالاب میں چھٹھ گھاٹ کی صفائی، حفاظت اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرنے کے بعد افسران کو یہ ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے ندیوں، تالابوں، ڈیموں اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح اور گہرائی والے مقامات کی نشاندہی کرنے اور وہاں خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں تمام گھاٹوں پر بجلی کا انتظام کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں سے کہا کہ چھٹھ گھاٹوں پر روزہ داروں اور عقیدت مندوں کو مکمل سہولتیں ملنی چاہئیں۔ ہر قیمت پر یقینی بنائیں کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیف منسٹر کے معائنہ کے دوران ان کے سکریٹری ونے کمار چوبے، ایس ایس پی چندن کمار سنہا اور رانچی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر امیت کمار موجود تھے۔
203
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
چترا ڈی سی اور ایس پی نے تمام ڈیپوٹیڈ مجسٹریٹس، پولیس افسران اور اہلکاروں کو صبح 5 بجے اپنی جگہوں پر حاضر ہونے کی ہدایت دی
جدید بھارت نیوز سروسچترا، 22نومبر: جھارکھنڈ اسمبلی کے عام انتخابات 2024 کو 13 نومبر کو ضلع کے سمریا اور چترا...
لاتیہار : 39 دن سے لاپتہ سابق نائب مکھیا کا کنکال برآمد
جدید بھارت نیوز سروسلاتیہار، 22 نومبر:۔ پولیس نے رانچی ضلع کے تحت میک کلسکی گنج تھانے کے باگھامری پٹی سے...
پتھل گڑا پولیس نے حسد اور نفرت کی وجہ سے گاڑی میں افیون رکھنے والاوکاس کمار کو گرفتار کر جیل بھیج دیا
جدید بھارت نیوز سروسچترا، 22نومبر: چترا ضلع کے پتھل گڑا تھانہ علاقہ کے سنگھانی گاؤں میں ایک پیچیدہ معاملے کو...
گریڈیہہ: ممنوعہ گوشت لے جانے والاای رکشہ پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار
گریڈیہہ، 22 نومبر:۔ گریڈیہہ نگر تھانہ علاقے کے بروا ڈیہہ کے قریب جمعرات کو مقامی لوگوں نے ممنوعہ گوشت لے...