Saturday, December 6, 2025
ہومSportsپاؤلینی کو شکست دے کر سویتولینا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں

پاؤلینی کو شکست دے کر سویتولینا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں

پیرس ، یکم جون (یو این آئی) یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے اتوار کو چوتھی سیڈ اور گزشتہ سال کی رنر اپ جیسمین پاولینی کو شکست دے کر فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں 30 سالہ یوکرینی کھلاڑی سویتولینا نے جیسمین پاولینی کو 6-4 6-7 (6) 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔میچ کے بعد سویتولینا نے کہا کہ مجھے کبھی یقین نہیں تھا کہ یہ میچ میرے حق میں جائے گا۔ یہ واقعی ایک سخت میچ تھا، جیسمین واقعی بہت اچھا کھیل رہی تھیں، مجھے آخری پوائنٹ تک لڑنا پڑا اور میں اگلے راؤنڈ میں پہنچ کر کافی خوش ہوں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات