صنعتی سرمایہ کاری کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6 مئی:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے راج بھون میں گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر کو اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کے دوران ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کیلئے کی گئی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کی اہلیہ اور اسمبلی رکن کلپنا سورین بھی موجود تھیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے گورنر کو بتایا کہ ان کے غیر ملکی دورے کے دوران ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کے لیے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس سے ریاست کی ترقی میں تیزی آئے گی اور نئے مواقع پیدا ہوں گے۔



