Saturday, December 6, 2025
ہومBiharبہار کے والمیکی نگر میں بارش ، کہرے کی زد میں کئی...

بہار کے والمیکی نگر میں بارش ، کہرے کی زد میں کئی اضلاع

پٹنہ، 13 نومبر:۔ محکمہ موسمیات پٹنہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بہار میں سردی بڑھنے کے امکانات ہیں۔ اس کا اثر دیہی علاقوں میں زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ارریہ میں سب سے زیادہ 31.7 ڈگری سیلسیس اور سب سے کم درجہ حرارت موتیہاری میں 16 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ والمیکی نگر میں بھی 2.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کا موسم خشک رہا۔ بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا۔ راجدھانی پٹنہ کی بات کریں تو آج یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ صبح ہلکی دھند چھائی رہے گی۔ جبکہ دن کے وقت آسمان صاف اور دھوپ نکلے گی۔ ا?ج ریاست کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی بہار اور ہمالیہ کے دامن والے اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر درمیانی سے گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ باقی حصوں میں ہلکی دھند پڑنے کی پیشن گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 5 سے 6 روز تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ آسمان صاف اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ 12 سے 15 نومبر کے درمیان کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 20 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات