بگھا، 13 نومبر:۔ بہار کے بگھامیں آگ لگنے سے تقریباً ایک درجن دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ یہ واقعہ بگھا ریلوے ڈھالہ کے قریب نارائن پور روڈ پر پیش آیا۔ اس آگ میں فرنیچر کی چار دکانیں اور دیگر کئی دکانیں جل گئیں۔ جس میں لاکھوں کے نقصان ہونے کا امکان ہے۔ دیوالی کی رات 11 بجے لگی آگ نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ لگنے کے بعد سلنڈر دھماکہ بھی ہوا جس سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور درجنوں دکانیں متاثر ہوئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ چار فرنیچر کی دکانیں اور ایک پھل کا گودام جل کر خاکستر ہو گیا۔ یہ واقعہ پٹکھولی تھانہ علاقہ کے نارائن پور بھٹی روڈ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ایس ڈی پی او کی قیادت میں پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی لیکن انہیں دکانداروں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ رام نگر میں پیش آئے دوسرے واقعہ میں اناج کے ڈھیر کے ساتھ ایک جھونپڑی بھی جل کر راکھ ہو گئی۔ یہ واقعہ سپاہی گاو?ں میں پیش ا?یا جہاں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران اچانک گھر کے قریب گودام میں رکھے دھان کیبورے میں آگ لگ گئی اور سینکڑوں دھان کے بورے جل کر راکھ ہو گئے۔ متاثرہ خاندانوں نے امداد اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
246
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دار القضاء کامقصد انصاف کے حصول کو آسان بنانا ہے:مولانا محمد انظار عالم قاسمی
چکردھر پوراور چائے باسہ ،جھارکھنڈ میں قیام دار القضاء کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ سے علماء کرام کا خطاب پھلواری...
نتیش کمار نے اپنی ماں پرمیشوری دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا
پٹنہ، یکم جنوری (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج اپنی والدہ پرمیشوری دیوی کو ان...
بہار: بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں مختلف طلبا تنظیموں کا مظاہرہ
ریل چکہ جام کے تحت کئی ٹرینوں کو روکا گیا پٹنہ، 30 دسمبر:۔ (ایجنسی) 70ویں بی پی ایس سی کے...
پپو یادو نے پرشانتکشور کو فراڈ کشور کہا
پٹنہ، 30 دسمبر (یواین آئی) بہار میں پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے جن سوراج پارٹی...