Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalامریکا کے ساتھ کمزور موقف کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے ہیں...

امریکا کے ساتھ کمزور موقف کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے ہیں : ایرانی صدر

تہران،04مئی (ہ س)۔اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے چوتھے مرحلے کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں، تاہم ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان مذاکرات کے نتائج سے اپنے مستقبل کو مشروط نہیں کرتا۔انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا سے کسی کمزور ی کی پوزیشن سے مذاکرات نہیں کر رہا۔اتوار کو تہران ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں پزشکیان نے کہا کہ “اگر مذاکرات بند گلی میں داخل ہو بھی جائیں، تب بھی ملک بند گلی میں نہیں جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ”ماضی میں بعض لوگ کہتے تھے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو مسائل پیدا ہوں گے، مگر ہم نے کبھی بھی اپنے ملک کو، خود کو یا اپنے خطے کے مستقبل کو ان مذاکرات سے مشروط نہیں کیا۔ ہم اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے مرحلے کو معطل کر دیا گیا، یہ مرحلہ تین مئی بروز ہفتہ روم میں ہونا تھا۔ مذاکرات کی میزبان سلطنت عمان کے مطابق معطلی کی وجہ تکنیکی اور لاجسٹک مسائل ہیں۔ ادھر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن محمد مہدی شہریاری کا کہنا تھا کہ اس التوا کی ممکنہ وجہ “بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ممکنہ سرگرمیاں” ہو سکتی ہیں۔یاد رہے کہ 12 اپریل سے اب تک دو مذاکراتی دور مسقط میں اور ایک روم میں ہو چکا ہے، فریقین نے انھیں مثبت قرار دیا تھا۔تاہم چوتھے دور کی معطلی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دے رہی ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یکم مئی بروز جمعرات فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ تہران کو “یورینیم کی افزودگی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری اور یمن میں حوثیوں جیسے علاقائی گروہوں کی حمایت ترک کرنی چاہیے”۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ تمام ایرانی جوہری تنصیبات، بشمول فوجی مقامات کی … امریکی نگرانی میں جانچ کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی گذشتہ دنوں بارہا کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کا دائرہ صرف جوہری معاہدے اور امریکی پابندیوں کے خاتمے تک محدود ہے۔
،
میزائل پروگرام پر کوئی بات نہیں ہو گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات