Monday, December 8, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومNationalپہلگام قتل عام کے درد کو سب سے بہتر جموں و کشمیر...

پہلگام قتل عام کے درد کو سب سے بہتر جموں و کشمیر اسمبلی ہی محسوس کرسکتی ہے:عمر عبداللہ

جموں، 28 اپریل (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 جانوں کے زیاں کے درد کو کوئی اور اسمبلی یا پارلیمنٹ جموں و کشمیر اسمبلی سے بہتر نہیں سمجھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے ارکان بھی ماضی میں اس طرح کے سانحوں کے شکار ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو خصوصی اسمبلی سیشن سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے اس طرح کے پہلے حملوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ‘ہم میں سے کتنے ہیں جن پر حملے ہوئے اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ان سیاحوں کے دکھ اور درد کو یہ اسمبلی ہی صحیح معنوں میں سمجھ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا:’کوئی دوسری اسمبلی یا پارلیمنٹ ان کے درد کو اس اسمبلی سے بہتر نہیں سمجھ سکتی ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کی قیادت پر دہشت گردی سے لگنے والے زخموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ‘اس حملے کے زخم ساری زندگی علی محمد نائک صاحب کے ساتھ رہے اور کئی سال بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ان کا کہنا تھا: ‘آج بھی، ہم میں سے کچھ لوگوں کو ان سیاہ دنوں کے زخم یاد ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات