Sunday, December 7, 2025
ہومInternationalبنگلہ دیش کی وزارت تجارت نے ہندوستان کی جانب سے ٹرانس شپمنٹ...

بنگلہ دیش کی وزارت تجارت نے ہندوستان کی جانب سے ٹرانس شپمنٹ کی سہولت منسوخ کیے جانے کے بعد ہنگامی میٹنگ کی

ڈھاکہ، 10 اپریل (یو این آئی) بنگلہ دیش کی وزارت تجارت نے ہندوستان کی طرف سے ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لینے کے بعد ڈھاکہ میں ایک ہنگامی میٹنگ کی ہے اس سہولت کے تحت بنگلہ دیش ہندوستانی راستوں سے نیپال، بھوٹان اور میانمار جیسے ممالک کو اپنا سامان برآمد کر سکتا ہے ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ڈھاکہ کے کاروان بازار میں ایکسپورٹ پروموشن بیورو (ای پی بی) کے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک کی وزارت تجارت کے سینئر نمائندوں اور ممتاز کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ہندوستان کے سینٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) نے 29 جون 2020 کو جاری کردہ ایک سرکلر کو فوری طور پر واپس لے لیا ہے، جس میں بنگلہ دیش کو ہندوستان میں کسی بھی کسٹم اسٹیشن کا استعمال کرتے ہوئے کسی تیسرے ملک کو سامان برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سہولت کے تحت ہندوستانی بندرگاہوں کے ذریعے سامان کو زمینی، سمندری یا ہوا کے ذریعے تیسرے ممالک تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ہندوستان نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اس کے علاقے میں اس وقت لدی ہوئی تمام کھیپوں کو فوری طور پر ملک سے باہر نکال دیا جائے۔یہ دیکھتے ہوئے کہ ان ممالک کو ڈھاکہ کی زمینی برآمدات مکمل طور پر نئی دہلی کے بنیادی ڈھانچے پر منحصر ہیں، ہندوستان کی جانب سے اس سہولت کے استعمال کی منسوخی نے بنگلہ دیشی کارو باریوں اور سیاسی قیادت میں کافی بے چینی پیدا کردی ہے۔ منسوخی کا عملی طور پر یہ مطلب تھا کہ بھوٹان، نیپال اور میانمار کو ملک کی تمام زمینی برآمدات تقریباً مکمل طور پر رک گئیں۔تاہم ہندوستان نے واضح کیا تھا کہ اس حکم سے بنگلہ دیش کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کل اپنی بریفنگ میں کہا “بنگلہ دیش کو منتقل کی جانے والی ٹرانس شپمنٹ کی سہولت نے ماضی قریب میں ہمارے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر خاصی بھیڑ پیدا کر دی تھی۔ لاجسٹک تاخیر اور زیادہ لاگت ہماری اپنی برآمدات کو متاثر کر رہی تھی اور بیک لاگ پیدا کر رہی تھی۔ اس وجہ سے یہ سہولت 25 اپریل سے واپس لے لی گئی ہے۔ “انہوں نے کہا “اور مجھے یہاں واضح کرنے دو، میں نے کچھ رپورٹس دیکھی ہیں۔ ان اقدامات سے نیپال اور بھوٹان کو ہندوستانی سرزمین کے ذریعے بنگلہ دیش کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جہاں تک بنگلہ دیش کی برآمدات کا تعلق ہے، اس کا نیپال اور بھوٹان کی تجارت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ یہ قدم اٹھانے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ ہمیں اپنی طرف بھیڑ بھاڑ کا سامنا ہے اور ہمیں اپنی برآمدات کے لیے مزید جگہ پیدا کرنا ہے۔”

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات