Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalسعودی عرب میں تیل و گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں تیل و گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت

ریاض، 10 اپریل (یو این آئی) سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ کی ٹیموں نے مشرقی ریجن اور ربع الخالی کے صحرائی علاقے میں تیل اور قدرتی گیس کے مزید 14 ذخائر دریافت کرلئے ہیں۔سعودی خبررساں کی رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اس کامیاب دریافت سے متعلق آگاہ کیا اور ساتھ انہیں مبارک باد ارسال کی۔سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے دریافت ہونے والے تیل کے کنوؤں کے حوالے سے مزید بتایا کہ مشرقی ریجن کے کنوئیں ’الجبو 1‘ سے تیل کا اخراج بہت کم یعنی یومیہ 800 بیرل کے مساوی تھا جبکہ صیاھد آئل فیلڈ سے 630 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا۔ سعودی عرب میں ہونے والی مذکورہ دریافتوں کے بعد عیفان آئل فیلڈ کے کنوئیں ’عیفان 2‘ سے یومیہ 2840 بیرل جبکہ وہاں سے یومیہ 0.44 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی جارہی ہے۔الجبیلہ کے البری آئل فیلڈ کے کنوئیں سے 520 بیرل یومیہ کی شرح سے ہلکے بہاؤ کے ساتھ دریافت ہونے والے کنوئیں سے 0.2 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس بھی موجود ہے۔وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق مذکورہ دریافت ہونے والے آئل و گیس کے ذخائر عالمی توانائی کے شعبے میں اس حوالے سے مملکت کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہیں جس سے اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھل جائیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات