Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalامریکہ جتنی زیادہ دھمکیاں دیگا ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا: ایرانی...

امریکہ جتنی زیادہ دھمکیاں دیگا ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا: ایرانی صدر

تہران، 10 اپریل (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے امریکی دھمکیوں پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جتنی زیادہ دھمکیاں دیگا ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران اپنی جوہری کامیابیوں سے نہ پیچھے ہٹے گا اورنہ ہی اس پر سمجھوتہ کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، اپنے وقار اور فخر کی بنیاد پر مذاکرات کریں گے۔مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ہم جوہری بم نہیں بنانا چاہتے، ہمیں جوہری سائنس اورجوہری توانائی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ایران کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی نہ ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ فوج کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس فوج موجود ہے، اسرائیل بھی اس میں شامل ہو جائے گا، ہم وہی کرتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان 3 دن بعد عمان میں مذاکرات ہونے جارہے ہیں لیکن امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں سے جوہری پروگرام سے منسلک پانچ اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات