Saturday, December 6, 2025
ہومSportsآئی پی ایل 2025:

آئی پی ایل 2025:

پریانش آریہ کرکٹ کی دنیا کے نئے سپر اسٹار بنے

نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ 2025 (آئی پی ایل 2025) کی ایک ایسی رات جسے پریانش آریہ کبھی نہیں بھولیں گے اور شاید کرکٹ کے شائقین بھی نہیں بھولیں گے۔ منگل کو پنجاب کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے 24 سالہ بلے باز نے صرف 42 گیندوں میں 103 رن بنائے۔ آئی پی ایل کا پہلا سیزن، پہلی ہی سنچری اور وہ بھی اس انداز میں کہ ان کی اننگز کا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگے۔ کرکٹ کے اس عظیم ایونٹ میں یہ کسی فلمی اسکرپٹ کی طرح ڈیبیو تھا۔ پریانش نے اپنی اننگز کا آغاز دھماکہ دار انداز میں کیا۔ انہوں نے میچ کی پہلی ہی گیند پر خلیل احمد کی گیند پر چھکا لگایا اور پہلے ہی اوور میں 16 رن بنائے۔ وہ شروع سے ہی جارحانہ نظر آئے اور وکٹیں گرنے کے باوجود اپنی تال برقرار رکھی۔ ان کی 103 رن کی اننگز میں 7 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔میچ کے بعد پنجاب کنگز کے اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن نے پریانش کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے ہی پریکٹس گیم میں ہمیں پتہ چل گیا تھا کہ یہ لڑکا کچھ خاص ہے۔ یہاں تک کہ جب انہیں جوفرا آرچر نے آوٹ کیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ایک شاندار گیند تھی۔ لیکن آج انہوں نے دکھایا کہ وہ کتنی تیزی سے سیکھتا ہے اور کتنا مضبوط کھلاڑی ہے۔‘‘پریانش آریہ 2024 میں دہلی پریمیئر لیگ میں سرخیوں میں آئے جب انہوں نے ایک ہی اوور میں لگاتار چھ چھکے لگائے۔ ساوتھ دہلی سپر اسٹارز کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے 120 رن بنائے جس میں 10 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات