Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalخطے میں زیادہ تر درآمدات چین سے حاصل کی جاتی ہیں

خطے میں زیادہ تر درآمدات چین سے حاصل کی جاتی ہیں

پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارتی خسارہ 36.7 ارب ڈالر تک جاپہنچا

اسلام آباد، 25 مارچ (یو این آئی) پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 36.09 فیصد اضافے کے ساتھ 7 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5 ارب 41 کروڑ ڈالر تھا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں نے بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔تاہم حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو نمایاں دھچکا لگا ہے، جس کی وجہ ناسازگار حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز ہیں۔تاہم علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ زیر غور مہینوں کے دوران چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ درآمدات ہیں۔جولائی تا فروری مالی سال 25 کے دوران افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران دیگر ممالک خصوصاً چین کو برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں پاکستان کی 9 ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، ہندوستان ، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات 6.64 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 8.42 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 7 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 20 ارب 36 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 8.42 فیصد زیادہ ہیں، علاقائی ممالک کو کی جانے والی کُل برآمدات میں پاکستان کا حصہ صرف 14.04 فیصد ہے۔اس کے برعکس مالی سال 25 کے 8 ماہ میں درآمدات 25.80 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 46 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 8 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں۔مزید تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 25 کے 8 ماہ میں چین سے درآمدات 25.87 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 18 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 8 ارب 9 لاکھ ڈالر تھیں۔خطے میں زیادہ تر درآمدات چین سے حاصل کی جاتی ہیں، اس کے بعد جزوی طور پر ہندوستان اور بنگلہ دیش ہیں۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات 10.55 فیصد کم ہو کر ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے انہی مہینوں میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر تھیں۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات 13.63 فیصد اضافے کے ساتھ 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں، جو گزشتہ سال 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔مالی سال 24 میں ہندوستان سے درآمدات 8.866 فیصد اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، جو اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19 کروڑ 40 ہزار ڈالر تھیں۔دریں اثنا مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں ہندوستان کو برآمدات 4 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھیں۔مالی سال 25 کے ابتدائی 8 ماہ میں افغانستان کو برآمدات 84.25 فیصد اضافے کے ساتھ 50 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں،۔
جو گزشتہ سال 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں، افغانستان سے مالی سال 24 کے 8 ماہ میں درآمدات 50 لاکھ 47 ہزار ڈالر کے مقابلے میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات