Jharkhand

جھارکھنڈ آندولن کاریوں کی کانفرنس اور ملن تقریب اختتام پذیر

19views

میں آندولن کاریوں کی آواز بنوںگی: مہوا ماجی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،16؍فروری: جھارکھنڈ آندولن کاری سنگھرش مورچہ کے زیراہتمام آج جھارکھنڈ آندولن کاریوں کی کانفرنس اور ملن تقریب کا انعقاددھروا ڈیم کنارے بشن استھل میں کیا گیا ۔ جس میں جھارکھنڈ آندولن کاریوں کو ریاستی اعزاز، الگ شناخت، ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو روزگار اور روزگار کی ضمانت اور جیل جانے کی رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے سبھی کو سمان پنشن کی رقم 50-50 ہزار روپئے دینے کی حکومت سے مانگ کی گئی۔ ذات، مذہب کے جذبات سے اوپر اٹھ کر جھارکھنڈ آندولنکاریوں نے اپنے بچوں کے حقوق کی حفاظت کی لڑائی لڑنے کا عزم کیا۔ اس کانفرنس میں جھارکھنڈ آندولن کاری سنگھرش مورچہ کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی۔موقع پر موجود راجیہ سبھا ممبر مہوا ماجی نے کہا کہ میں جھارکھنڈ آندولن کاریوں کی آوز کو وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کا کام کروںگی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں آندولن کاریوں کی آواز بنوںگی۔ مثبت مطالبات پورے کئے جائیںگے۔ دیشوم گرو شیبو سورین کی قیادت میں الگ ریاست کی لڑائی لڑی گئی۔ گروجی سبھی آندولنکاریوں کے آدرش ہیں۔ جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے نائب صدر جیوتی سنگھ متھارو نے کہا کہ جھارکھنڈ آندولن کاری اس ریاست کی بنیاد ہیں۔ بنیاد جتنی مضبوط ہوگی، ریاست اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ اس حکومت میں آندولنکاری کے مطالبات کو حکومت کے سامنے پیش کئے جائیںگے اور اسے پورے بھی کئے جائیںگے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.