Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandاسکول مینجمنٹ کمیٹی کی دو روزہ تربیت آن لائن اور آف لائن...

اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی دو روزہ تربیت آن لائن اور آف لائن موڈ میں دی گئی

ایس ایم سی اراکین کی چوکسی تعلیم میں نیا انقلاب لاسکتی ہے: نسیم احمد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 16فروری: سرکاری اردو پرائمری اسکول، کھجورٹولی کانکے، رانچی میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی دو روزہ تربیت آن لائن اور آف لائن موڈ میں دی گئی۔ انسٹرکٹر دھرمیندر کمار نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے کام کی ذمہ داریوں اور اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ساتھی والدین نے بھی بچوں کو معیاری تعلیم کے لیے ترغیب دی۔اسکول کے پرنسپل نسیم احمد نے طلباء کی تعلیم اور مجموعی ترقی میں ممبران کے اہم کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی ممبران سے کہا کہ معاشرے میں آپ کا کام تعلیمی میدان میں ایک نیا انقلاب لاسکتا ہے۔ بشرطیکہ آپ اس کا صحیح استعمال کریں کیونکہ طلبہ کا پہلا مکتب والدین، گھر اور معاشرہ ہوتا ہے۔ اگر آپ طلبہ کے بارے میں ہوشیار اور فکر مند رہیں گے تو اسکول اور اساتذہ بھی طلبہ کی ترقی اور مستقبل کے حوالے سے اپنا کام تندہی سے انجام دیں گے۔ تربیت میں سبھاش اورائوں، بال سنساد نرگس پروین، شاداب قیصر، ابرار انصاری، گنیش نائک، نوشاد عالم، کلام انصاری، جمیلہ خاتون، معروف خانم، افسری خاتون، گڑیا دیوی، قصیدہ خاتون، فیروزہ خاتون، مسرت جہاں وغیرہ شامل تھیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات