Friday, December 5, 2025
ہومNationalپریاگ راج سڑک حادثہ پر صدر مرمو کا اظہار تعزیت

پریاگ راج سڑک حادثہ پر صدر مرمو کا اظہار تعزیت

نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے اتر پردیش کے پریاگ راج میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔صدر جمہوریہ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا”اتر پردیش کے پریاگ راج میں مرزا پور ہائی وے پر سڑک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوں“۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے میجا علاقے میں بس اور بولیرو کے درمیان ہونے والی ٹکر میں بولیرو میں سوار تمام 10 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات