Monday, December 8, 2025
ہومJharkhandایڈیشنل کلکٹر نے مانڈو اور رام گڑھ بلاک آفس کا اچانک معائنہ...

ایڈیشنل کلکٹر نے مانڈو اور رام گڑھ بلاک آفس کا اچانک معائنہ کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،7فروری:۔ڈپٹی کمشنر رام گڑھ چندن کمار کی ہدایات کے مطابق 8 فروری 2025 کو ضلع کے تمام 6 زونوں میں میوٹیشن سے متعلق ایک ریونیو کیمپ کا انعقاد کیا جانا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل کلکٹر گیتانجلی کماری نے رام گڑھ ضلع کے تحت مانڈو اور رام گڑھ زونل آفس کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر ہی ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دئے ہدایات کی روشنی میں 30 دن کے اندر بغیر اعتراضات اور 90 دن میں اعتراضات کے ساتھ مہم کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ سنیچر کو منعقد ہونے والے کیمپ کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں ایڈیشنل کلکٹر کی جانب سے موجود افسران اور اہلکاروں کو کئی اہم ہدایات دی گئیں۔
درخواست دہندہ کو درستگی خط جاری کرنے کی ہدایات
08 فروری کو رام گڑھ، دلمی، چترپور، گولا، مانڈو اور پتراتو زونل دفاتر میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ ان تمام زونز میں 10 ڈیسیمل تک کے معاملات بغیر اعتراض کے 30 دن کے اندر اور اعتراض کے ساتھ 90 دن کے اندر نمٹارا کئے جائیں گے۔ زونل انسپکٹر اور ملازمین کی سطح پر ان تمام کیسز کی فزیکل ویری فکیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام 06 زونل افسران کو ہدایت کی ہے کہ میوٹیشن کیسز پہلے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فہرست میں فراہم کردہ کیسز میں سے کوئی سی آئی یا ملازم کے لاگ ان میں پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے نمٹارا معاملوں کے درخواست دہندہ کو آگاہ کرتے ہوئے درستگی خط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اعلیٰ حکام کو مقدمات پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے کی ہدایت
سینئرافسران کو زونل وار نامزد کیا گیا ہے تاکہ سنیچر کے روز منعقد ہونے والے میوٹیشن کیمپ میں مقدمات کی کارروائی کی نگرانی کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر چندن کمار نے تمام اعلیٰ عہدیداروں کو کیمپ کے مقام پر وقت پر موجود رہنے اور زیر التوا داخل خارج معاملوں کے نمٹارا کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات