Sunday, December 7, 2025
ہومNationalزکوٰۃ سینٹرانڈیا ممبئی چیپٹر نے گزشتہ 3 سالوں میں 600 سے زائد...

زکوٰۃ سینٹرانڈیا ممبئی چیپٹر نے گزشتہ 3 سالوں میں 600 سے زائد افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے، حافظ اقبال چونا والا

ممبئی(راست)باندرہ،ممبئی، زکوٰۃ سینٹر انڈیا ممبئی کی جانب سے یہاں کوکنی کمیونٹی ہال میں سالانہ بزنس ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں 150 سے زائد امداد پانے والے مردو خواتین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ”زکوٰۃ سینٹر انڈیا“ ممبئی یونٹ گزشتہ تین سالوں سے جھوٹے کاروبار کر نے والے مرد و خواتین کو کاروباری امداد و رہنمائی فراہم کر رہا ہے اور اب تک 620 سے زائد افراد کو مدد کے ذریعہ اپنے پیر وں پر کھڑا کر چکا ہے۔ ورکشاپ کی شروعات جناب غیاث الدین کی تلاوت کلام سے ہوا،پھر ایس ایم ملک، جوانٹ سیکرٹری نے ورکشاپ کی غرض و غایت بیان کی اور کہا کہ ہم امداد کے ساتھ تربیت بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر عزّت کی زندگی گزاریں ۔محترمہ آفتاب صدیقی،سماجی کارکن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو کورٹ کی مدد سے میونسپلٹی بے روزگاری کی طرف ڈھکیل رہی ہے جسکا مقصد صرف فٹپاتھ کو صاف کرنا نہیں ہے جبکہ انھوں نے رجسٹریشن کروایا ہے اور اُن کے نام ریکارڈس میں ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ یہ لوگ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔ زکوٰۃ سینٹر انڈیا ممبئی نائب صدر عزیز الرحمن صاحب نے “مال کہاں سے خریدیں اور کیسے بیچیں” کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے کہاں کہ کرافورڈمارکیٹ اور بھنڈی بازار کے بیچ کا علاقہ ہول سیل مارکیٹ کا گڑھ ہے آپ یہاں سے مناسب دام سے خریدیں اور اس سخت مقابلہ آرائی کے دور میں کم منافع پر مال بیچیں، جن چیزوں کی فراوانی ہو اُسے چھوڑ کر اُس چیز کو بیچیں جو مارکیٹ میں کم ملتی ہو۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ آپ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔ زکوٰۃ لینے والے سے زکوٰۃ دینے والے بنیں۔ ینگ ویمنس کرسچین اسوسی ایشن YWCA،ممبئی کی نمائندہ ورشا میڈیم نے بتایا کہ ZCI کی مدد سے غریب لڑکیوں اور خواتین کو روز گار فراہم کرنے والے بیکنگ،بیوٹیشین اور ٹیلرنگ جیسے کورسیس کروائے گئے اور سب کو یا تو نوکری ملی یا انھوں نے اپنےکاروبار شروع کردیئے، انھوں نے YWCA میں جاری کورسیس کی تفصیل بتائی اور کہا کہ آپ ہنر سیکھ کر کام کریں تاکہ گھر میں آمدنی بڑھے۔ ZCIممبئی کے صدر حافظ اقبال چو‘نا والا صاحب نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ آپ اپنے کاروبار میں اللہ تعالی کو پارٹنر بنا لیجئے۔ اپنے مال میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا شروع کیجیے پھر نتیجہ دیکھئے۔ تجارت انبیاء کی سنت رہی ہے اور حلال رزق دینی فرائض کے بعد فریضہ ہے زکوٰۃ سنٹر کی کوششوں کاذکر کرتے ہوئے انھوں نے بتا یا کہ گزشتہ تین سالوں سے چھ سو سے زائد افراد کو بزنس میں کھڑا کیا ہے جس سے 2000سے زائد افراد کو روزگار ملا ہے اور سینکڑوں گھر عزت کی روٹی کما کر چین سے جی رہے ہیں جس کے لیے ZCI کے کارکنان کی بے لوث اور انتھک جدوجہد قابل ستائش ہے۔ شرکا ء سے مشہور سماجی کا رکن اور سوشیل انٹر پرینر محترمہ عظمی ناہد نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے خواتین کی معاشی خوشحالی اور خود کفیلی کو سماج کی ترقی کا ضامن قرار دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات