
میکسیکو سٹی، 2 فروری (یو این آئی) امریکی شہر فلاڈیلفیا میں حادثے کا شکار ہ ہونے والے میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارے میں سوار میکسیکو کے چھ شہری ہلاک ہو گئے۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔محترمہ شین بام نے ایکس پر کہا’’مجھے امریکہ کے فلاڈیلفیا میں جمعہ کو پیش آنے والے طیارے کے حادثے میں میکسیکو کے چھ افراد کی موت پر افسوس ہے۔ قونصلر افسران اہل خانہ سے مستقل رابطے میں ہیں۔ میں نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد کرے۔ میری ہمدردی ان کے چاہنے والوں اور دوستوں کے ساتھ ہے۔‘‘جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس طیارہ ساز کمپنی کے مالک نے جمعہ کے روز بتایا کہ طیارہ میڈیکل جیٹ تھا اور میکسیکو کی ایک لڑکی کا امریکہ میں علاج کروانے کے بعد واپس میکسیکو جا رہا تھا تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔طیارے میں بیمار لڑکی کے ساتھ ایک آدمی اور عملے کے چار ارکان سوار تھے، جو تمام میکسیکن تھے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
