جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں ریاستی نائب صدر شیو چندر رام کی صدارت میں منائی گئی۔ اس موقع پر ان کی فوٹو پر پھول چڑھانے کے بعدلیڈروں نے ان کی شخصیت اور کام پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کرشن سنگھ نے اپنے کام اور کردار سے ایک لمبی لکیر کھینچی۔ وہ کچھ دلتوں کے ساتھ مندر میں داخل ہوئے جس کی وجہ سے انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود وہ سماج میں بہتر ماحول بنانے کے لیے کام کرتے رہے۔ ان کے دور حکومت میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے۔اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیرمین ڈاکٹر رام چندر پوروے، قومی جنرل سکریٹری بھولایادو، ریاستی نائب صدر ستیش کمار، ریاستی ترجمان اعجاز احمد، ارون کمار یادو، پرمود کمار سنہا، ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پریم کمار گپتا، مدن شرما، ابھیشیک کمار سنگھ، بلی یادو، پرمود کمار رام، نندو یادو، ارون کمار، راجیش پال، سنجے یادو، مہندر پرساد ودیارتھی،راجیش یادو، انیل کمار سادھو، کمار رائے، وجے کمار یادو، سردار رنجیت سنگھ، سنجیو کمار، سنجے یادو، اپیندر چندراونشی، شیویندر تانتی ، گنیش کمار یادو، اوم پرکاش چوٹالہ، کندن کمار، سید روشن علی، راجیش رام، منوج کمار یادو، تنظیم احمد، ارشد علی، چندیشور پرساد سنگھ اور دیگر نامور لیڈروں نے ان کی فوٹو پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے قومی دفتر (13، وٹھل بھائی پٹیل ہاؤس) میں منائی گئی۔ اس موقع پرلیڈروں نے کرشن سنگھ کو ان کی فوٹوپر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ایم پی سدھاکر سنگھ، قومی جنرل سکریٹری بنو یادو، یوتھ آر جے ڈی کے آئین احمد اور دیگر موجود تھے۔
9
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
امارت شرعیہ میں پروفیسر آفتاب عالم کی کتاب کا اجرا
پھلواری شریف ۲۲؍جنوری(راست)پروفیسر ڈاکٹر مولانا آفتاب عالم قاسمی کی وقیع اور معتبر تصنیف ’’تجارت قرآن و حدیث کی روشنی میں‘‘...
رام للا کے پران پرتشٹھاکی سالگرہ سناتنی روایت کا گہرا آستھا: نتن نوین
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ، 22 ؍جنوری:ایودھیا میں رام للا کی زندگی کے پران پرتشٹھا کا ایک سال مکمل ہونے پر،...
رابندر ناتھ مہتو نے پٹنہ میں آل انڈیا 85 ویں پریذائیڈنگ آفیسرز کی میٹنگ میں شرکت کی
معاشی اور سماجی جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے کی ضرورت پر اظہار خیال کیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی؍پٹنہ، 21جنوری: جھارکھنڈ...
جمہوری اداروں میں کارکردگی کو بڑھانا ہوگا
ہم 22 میں سے 10 سرکاری زبانوں میں ترجمانی کر رہے ہیں: اوم برلا پٹنہ، 21 جنوری (یو این آئی)...