Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalجے شنکر نے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ارکان سمیت مختلف لیڈروں سے...

جے شنکر نے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ارکان سمیت مختلف لیڈروں سے ملاقات کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ارجنٹائن کے صدر کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ارکان، سیاسی لیڈروں سے ملاقات کی۔ڈاکٹر جے شنکر نے ان ملاقاتوں کی تصاویر انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں شیئر کیں۔ مسٹر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں، وہ صدر کے پوڈیم کے بالکل سامنے، اگلی قطار میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔بعد ازاں شام کی تقریب کے دوران، انہوں نے ایوان نمائندگان کےاسپیکر جانسن، ایوان کی اکثریتی ریپبلکن پارٹی لیڈر جان تھون اور نئی انتظامیہ کے اہم نمائندوں سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ارجنٹائن کے صدر جے ملی سے بھی ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی نیک خواہشات ان تک پہنچائیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات