بچوں نے اپنی صلاحیتوں کو ایک نئی جہت دی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19 جنوری: ریڈ سی انٹرنیشنل اسکول آزاد بستی میںاتوار کو سائنس، آرٹ اور کرافٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پری نرسری سے کلاس 9 تک کے طلباء نے حصہ لیا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی اور جج مشہور آرٹ اینڈ کرافٹ ماہر سینک اسکول کے استاد محمد صابر حسین تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے بنائے گئے ماڈلز ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔یہ نمائش بچوں میں سائنس، آرٹ اور کرافٹ کے شعبوں میں نئی سوچ اور مطالعہ کو فروغ دینے میں کامیاب رہی ہے۔ کلاس 1 سے 9 کے طلباء نے سائنس کے مختلف مضامین پر ورکنگ اور نان ورکنگ ماڈلز بنائے۔ان میں آبی آلودگی، مٹی کی تہہ، پانی کے ذرائع، انسانی فزیالوجی، گریویٹی بیٹری، الیکٹرانک انرجی، اور روبوٹکس جیسے موضوعات شامل تھے۔کلاس 6 کے طلباء نے ایک ماڈل کے ذریعے رتن ٹاٹا اور ان کے تعاون کو سمجھنے کی کوشش کی!رتن ٹاٹا نے کس طرح جھارکھنڈ سمیت پورے ہندوستان میں صحت، انجینئر نگ، نقل و حمل، مواصلات، روزگار، تعلیم وغیرہ کے شعبوں میں اہم شراکت کی، جس میں ان کے کاموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔بچوں کی کارکردگی کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور بہترین ماڈل بنانے والے بچوں کو یادگاری، اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔ پرنسپل سونی ستارہ کرکیٹا نے کہا کہ اسکول میں منعقدہ اس آرٹ، کرافٹ اور سائنس نمائش کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی سوچ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارے طلباء نے اپنے ماڈلز کو اتنی لگن اور محنت سے تیار کیا، جو ان کے اندر چھپی صلاحیتوں اور سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ پروگرا م کو کامیاب بنانے میں اسکول کے سرپرست ڈاکٹر ایم این زبیری، کوآرڈینیٹر تنویر احمد اور اساتذہ کا کردار قابل تحسین تھا۔ اس موقع پر خاص طور پر ثناء، سعدیہ، تمنا، چندا، صدف، ناز، عتیقہ، شجرہ، کرن، سہانا، مدحت، الماس، تسمیہ، مہوش اور شاہمہ سر شامل تھیں۔