لاس اینجلس، 15 جنوری (یو این آئی) لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے علاقوں سمیت ساحلی جنوبی کیلیفورنیا میں شدید سے انتہائی شدید موسمی حالات جاری رہیں گے۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔این ڈبلیو ایس کے مطابق درمیانی سے اور مقامی طور پر تیز سانتا انا ہواؤں کی وجہ سے لاس اینجلس اور وینٹورا کاؤنٹیز کے کچھ حصوں میں ’’خاص طور پر خطرناک حالات‘‘ منگل سے شروع ہوں گے اور بدھ تک جاری رہیں گے۔خطرناک ہواؤں سے پہلے فائر فائٹرز نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے دو سب سے بڑے جنگلوں پیلیسیڈ اور ایٹن کی آگ پر رات بھر قابو پانا جاری رکھا۔افسران کو تشویش ہے کہ خشک ایندھن اور کم نمی کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے جنوبی کیلیفورنیا میں نئی آگ لگ سکتی ہیں یا اس سے موجودہ آگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔بڑے پیمانے پر جنگل کی آگ نے 40,644 ایکڑ سے زیادہ اراضی کو جھلسا دیا ہے اور منگل تک 12,300 سے زیادہ انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے مطابق، سب سے بڑی پیلیسیڈ آگ پر 17 فیصد قابو پالیا گیا تھا اور دوسری سب سے بڑی ایٹن آگ پر منگل کی صبح تک 34 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔
108
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کی استھیاں گنگا میں بہائی جائیں گی
400 استھیوں کے ساتھ ایک وفد پاکستان سے بھارت پہونچا امرتسر، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ہندو مذہب کا ایک وفد پاکستان میں...
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...