Bihar

پپو یادو نے پرشانتکشور کو فراڈ کشور کہا

71views

پٹنہ، 30 دسمبر (یواین آئی) بہار میں پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے جن سوراج پارٹی کے لیڈر پرشانت کشور پر حملہ کرتے ہوئے انہیں فراڈ کشور بتایا ہے۔بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امیدواروں پر لاٹھی چارج کے بعد مسٹر یادو پیر کی دیر شام راج بھون پہنچے، گورنر سے ملاقات کی اور طلباء کی حمایت میں چھ نکاتی مطالبات کے ساتھ ایک میمورنڈم پیش کیا۔میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ طلباء پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس پر بحث ہوئی۔ گورنر نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بلایا ہے۔ گورنر نے میرے سامنے بی پی ایس سی کے چیئرمین سے بھی بات کی ہے۔ تحقیقات اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گورنر نے بھی سی ایم سے بات کرنے کا کہا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.