پٹنہ، 31 اکتوبر:- بہار میں جرائم پیشہ دن دہاڑے قتل اورلوٹ جیسے وا ردات کو انجام دے رہے ہیں حالانکہ پولیس بھی ان کے خلاف کریک ڈائون کرنے میں پیچھے نہیں ہے۔ اسی ضمن میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقہ میں چھاپہ ماری کر 6 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے ایک دیسی ساختہ پستول، ایک پستول اور ایک زندہ کارتوس سمیت کئی قابل اعتراض چیزیں برآمد کی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق لوٹ کی منصوبہ بندی کرنے والے ان بدمعاشوں کو پولیس نے مدھوبن تھانہ علاقہ کے سمرا گاو?ں سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار بدمعاشو ں سے کثیرمقدار میں اسلحہ اورزندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے ایک دیسی ساختہ پستول، ایک پستول، ایک زندہ کارتوس ، ایک چاقو، لوٹ کی ایک لاکھ چھ ہزار روپے کی رقم، تین موٹر سائیکلیں اور ایک گولی برآمد کی ہے۔ بتایا گیا کہ اس کی گرفتاری کے ساتھ ہی بھارت فائنانس کمپنی کے ملازم سے لوٹ معاملہ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار تمام چھ بد معاشوں میں سونو کمار، روپا کمار، کرشنا کمار، منوہر کمار، جے شیو کمار اور آلوک کمار شامل ہیں جو ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں میں جے شیو کمار اور آلوک کمار کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ معاملے کے حوالے سے پکڑی دیال ڈی ایس پی سبودھ کمار نے بتایا کہ پہلے 5 بدمعاشو ں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی نشاندہی پر ایک اوربدمعاش کو گرفتار کیا گیا تھا۔
185
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سرمایہ دارانہ نظام میں عام لوگوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں:- پروفیسر آنند کمار
پٹنہ 17 نومبر 2024(راست) بہار پردیش راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں "بھارت کے موجودہ سیاسی منظر نامے میں...
برسا منڈ کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نے چاندی کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ ؍ رانچی، 15 نومبر:۔ وزیر اعظم نریندر مودی دیوگھر ایئرپورٹ سے جموئی پہنچے۔ وزیر اعظم کے...
شراب بندی غریبوں پر ظلم، اسمگلنگ کو فروغ دیتی ہے: پٹنہ ہائی کورٹ
پٹنہ، 15 نومبر:۔ (ایجنسی) بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں نافذ شراب پر پابندی کے قانون کے منفی...
جامعہ رحمانی کے سالانہ اجلاس میں فکر و نظر آفیشئل چینل کا نام فکر و نظر ٹی وی کرنے کا اعلان
فکر و نظر ٹی کے نئے لوگو اور ویب پورٹل کی رونمائی، مک بھر سے مبارکبایوں کا سلسلہ مونگیر 11...