Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاتحاد کے قومی دن کے موقع پر نئی دلی کے میجر دھیان...

اتحاد کے قومی دن کے موقع پر نئی دلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے اتحاد کی دوڑ

آج اتحاد کے قومی دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے اتحاد کی دوڑ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر، نتیا نند رائے، نِشِت پرمانِک، اجے کمار مشرا اور میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ اتنے وسیع و عریض ملک کو متحد کرنے میں سردار پٹیل نے اہم رول ادا کیا، جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے 550 رجواڑوں کو ملک کی آزادی کے چند روز میں ہی اتحاد کے دھاگے میں متحد کرنے کا اہم کام کیا۔

اس موقع پر جناب امت شاہ نے لوگوں کو اتحاد کا حلف بھی دلایا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات