جدید بھارت نیوز سروس رانچی، ، 23 دسمبر:جی ڈی گوینکاٹاڈلر ہاؤس، ہرمو میں 22 دسمبر 2024 کو کرسمس کا شاندار جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔اس موقع پر چھوٹے بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تہوار کی خوشیوں کو بانٹا۔ اس پروگرام کا انعقاد اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ارم نہال کی قیادت میں کیا گیا، جن کی حوصلہ افزائی نے اس دن کو بچوں کے لیے یادگار بنا دیا۔ اساتذہ سمن اور ارچنا نے بچوں کو کرسمس کی اہمیت سے آگاہ کیا اور سانتا کلاز، گانوں اور کہانیوں کے ذریعے اس تہوار سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دی۔پورےا سکول کیمپس کو کرسمس ٹری، لائٹس اور آرائشی سامان سے سجایا گیا تھا،جس نے میلے کے ماحول کو اور بھی خاص بنا دیا۔ بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے جس سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اسکول فیملی نے تعاون کیا اور پیغام دیا کہ کرسمس صرف ایک تہوار نہیں بلکہ محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی علامت ہے۔
72
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ حکومت غوطہ خوروں کو تربیت فراہم کرے گی اور انہیں اعزازیہ بھی دے گی
چیف سکریٹری کی صدارت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...
سکنڈری اور انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے سنٹر سپرنٹنڈنٹس کےساتھ ڈی سی کی میٹنگ
بدعنوانی سے پاک ماحول میں امتحان کا ہو اختتام، ایسا انتظام ہو: ڈی سی جدید بھارت نیوز سروسرانچی،5؍فروری:ضلع مجسٹریٹ نیز ڈپٹی...
جین سماج کے ایک وفد نے شیبو سورین سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی،5فروری:۔آج 5 جنوری 2025 کوجین برادری کے ایک وفد نےدیشوم گرو اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ...
جھارکھنڈ میں نئے ڈی جی پی کی تقرری پر بابولال مرانڈی کا ریاستی حکومت پر سخت حملہ، کہا!
ڈی جی پی کی تقرری منسوخ کر انوراگ گپتا کی مدت کار کی سی بی آئی جانچ ہو جدید بھارت...