چنئی، 22 دسمبر:۔ (ایجنسی) ہندوستان خلائی دنیا میں ایک اور تاریخ رقم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ملک کے اسپیڈیکس مشن کے راکیٹ پی ایس ایل وی-سی60 کو شری ہری کوٹا واقع ستیش دھون خلائی مرکز (ایس ڈی ایس سی) کے لانچنگ پیڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اسپیڈیکس خلائی جہاز کا انٹیگریشن بھی پورا ہو چکا ہے۔ خلائی جہاز بھی ایس ڈی ایس سی میں پہنچ چکا ہے۔ اسرو 30 دسمبر کو اسپیڈیکس کو لانچ کر سکتا ہے۔ اس مشن میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان امریکہ، روس اور چین کے بعد خلائی ڈاکنگ ٹیکنالوجی میں اہل دنیا کا چوتھا ملک بننے کا فخر حاصل کر لے گا۔ اسرو نے ہفتہ کو اسپیڈیکس کے دو خلائی جہازوں کی پہلی تصویر بھی جاری کی۔ اس مشن کا مقصد خلاء میں خلائی جہاز کو ڈاک اور اَن ڈاک کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ایک خلائی جہاز سے دوسرے خلائی جہاز کے جڑنے کو ڈاکنگ اور خلا میں جڑے دو جہازوں کے الگ ہونے کو اَن ڈاکنگ کہتے ہیں۔ اسپیڈیکس مشن سے ہندوستان کو خلائی ڈاکنگ تکنیک میں مہارت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ٹیکنالوجی ہندوستان کے بڑے مشنوں جیسے چاند سے نمونے واپس لانے، ہندوستانی خلائی مرکز (بی اے ایس) کی تعمیر کے لیے اہم ہے۔ اسرو کے مطابق اسپیڈیکس مشن میں دو چھوٹے خلائی جہاز (ہر ایک تقریباً 220 کلو گرام) شامل ہیں جنہیں پی ایس ایل وی-سی 60 کی طرف سے آزادانہ طور سے ایک ساتھ، 55 ڈگری جھکاؤ پر 470 کلومیٹر کے سرکلر مدار میں لانچ کیا جائے گا جس میں تقریباً 66 دنوں کا مقامی وقت چکر ہوگا۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اسپیڈیکس مشن کو دو چھوٹے خلائی جہازوں (ایس ڈی ایکس 01، جو کہ چیجر ہے، اور ایس ڈی ایکس 02، جو کہ برائے نام ہدف ہے) کے زمین کے نچلے دائرہ کار مدار میں مِلن، ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ کے لیے ضروری ٹیکنالوجی کو تیار کرنے اور مظاہرہ کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
10
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
’مذہب کی ادھوری تعلیم نا انصافی کی طرف لے جاتی ہے‘
مذہب پر عمل کرنا ہی مذہب کی حفاظت: موہن بھاگوت کا مذہبی منافرت پر بیان ممبئی، 22 دسمبر:۔ (ایجنسی) راشٹریہ...
مہاراشٹرا حکو مت کے نئے وزراء کو قلمدانوں کی تقسیم
وزارات داخلہ کا اہم محکمہ وزیراعلی نے اپنے پاس ہی رکھا ناگپور ٢٢ دسمبر (یو این آئی ) ریاست مہاراشٹر...
مڈل کلاس پر پھر پڑی جی ایس ٹی کی مار
جی ایس ٹی کونسل 148 اشیاء پر لگ رہے ٹیکس کی شرح پر از سر نو غور کر رہا ہے...
سپریم کورٹ کے سابق جج مدن لوکُر اقوام متحدہ جسٹس کونسل کے چیئرمین مقرر
نئی دہلی، 21 دسمبر:۔ (ایجنسی) سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکُر کو اقوام متحدہ کے انٹرنل جسٹس کونسل...