جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 22دسمبر:سن رائز کڈز نرسری اسکول اور سن رائز اکیڈمی ڈورنڈا کے بچوں نے مورہابادی میں واقع سائنس سٹی کا دورہ کیا۔بچے وہاں لگائے گئے جھولے سے لطف اندوز ہوئے۔ سائنسی طریقے سے بنی اشیاء کا مشاہدہ کیا۔ تارا منڈل تمام بچوں اور اساتذہ کی توجہ کا مرکز تھا۔تارا منڈل میں نظام شمسی کے تمام سیاروں کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔اسکول کے پرنسپل غلا م غوث نے سائنس سٹی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو ایسی جگہ پر لانا ضروری ہے۔ بچوں کو مستقبل میں دوبارہ لایا جائے گا۔اس تعلیمی دورے میں اسکول کے تمام اساتذہ شریک تھے۔








Users Today : 413
Users Yesterday : 385
Users Last 7 days : 2543
Users Last 30 days : 5025
Users This Month : 5011
Users This Year : 5025
Total Users : 4566568