پٹنہ، 28 اکتوبر :- بہار میں ان دنوں موسم خوشگوار بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو نہ تو زیادہ گرمی کا احساس ہورہا ہے اور نہ ہی زیادہ سردی لگ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھاگلپور کے سبور میں سب سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ آئندہ 30 اکتوبر تک پورے بہار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30۔28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 20۔16 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق 5 سے 6 روز تک موسم لوگوں پر مہربان رہے گا۔ ریاست میں کہیں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن بدلتے موسم کی وجہ سے لوگ بالخصوص بچوں کو نزلہ، کھانسی اور بخار جیسی موسمی بیماریوں کی مسلسل شکایت ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نومبر کے مہینے سے در جہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی اور سردی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بہار میں چھٹھ پوجا سے سخت سردی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور دن کے درجہ حرارت میں کافی فرق ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق ریاست میں مغربی ہوا کا بہائو5.1 کلومیٹر تک جاری ہے جس کی وجہ سے بہار کا موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ ہمالیہ کے دامن میں ہلکی سطح کی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
200
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیون انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسنوادہ،2فروری:۔ نوادہ ضلع کے انصار نگر واقع ہیوین انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی۔ اس میں...
آر جے ڈی نے جگ دیو پرساد کایوم پیدائش منایا
پٹنہ، 02 فروری (یو این آئی) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اتوار کو لافانی شہید جگدیو پرساد...
مرکزی بجٹ ترقی پسند اور مستقبل پر مبنی ہے: نتیش
پٹنہ،یکم فروری (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی بجٹ کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے...
آر جے ڈی دفتر میں بہار کیسری،کرشنا سنگھ کی برسی منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں...