Monday, December 8, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومJharkhand15 لاکھ کے انعامی نکسلی کمانڈر چھوٹو کھروار کا قتل

15 لاکھ کے انعامی نکسلی کمانڈر چھوٹو کھروار کا قتل

100 سے زائد مقدمات درج ہیں؛ این آئی اے کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں تھا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 نومبر:۔ 15 لاکھ روپے کے انعامی نکسلی چھوٹو کھروار آپسی لڑائی میں مارا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے لاتیہار ضلع کے ناوا ڈیہہ میں پیش آیا۔ نکسلی کمانڈر چھوٹو کھروار 100 سے زیادہ نکسلی وارداتوں میں ملزم تھا۔ لاتیہار کے علاوہ دیگر اضلاع کے تھانوں میں بھی اس کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کا نام این آئی اے کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔ این آئی اے نے اس پر 3 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ ماؤنواز کمانڈر چھوٹو کھاروار لاتیہار کے چھیپا دوہر علاقے کا رہنے والا ہے۔ بوڑھا پہار پر آپریشن آکٹوپس کے بعد، چھوٹو کھروار نے ماؤنواز تنظیم کی کمان سنبھالی۔ چھوٹو کھروار کی قیادت میں ماؤنواز گملا، لوہردگا اور لاتیہار کے علاقوں میں سرگرم تھے۔ چھوٹو کھروار ماؤنوازوں کے کوکل اور شنکھ زون کا انچارج تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بوڑھاپہار علاقہ سے فرار ہونے والے ماؤنواز چھوٹو کھروار میں شامل ہو گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں چھوٹو کھروار نے لیوی کے لیے کئی پرتشدد واقعات کو انجام دیا۔ جبکہ لاتہار کے علاقے چھیپاڈوہر میں بھی اس نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کو قتل کر دیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات