جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بدھ کے روز رانچی کے ریمس ہسپتال جا کر بر سا منڈا کے پڑ پوتے منگل منڈا کی خیریت دریفات کی۔ یاد رہے کہ ، منگل منڈا منگل کےروز کھونٹی میں سٹک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ اسکے بعد وزیر اعلی ہدائت پر کھونٹی کے ڈپٹی کمشنر نے انہیں بہتر علاج کیلئے ریمس بھجوایا تھا۔ ریمس کے نیورو سرجری وارڈ میں ان کے سر کی سرجری کی گئی۔ آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریمس جا کر ان سے ملاقات کی اور اس کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا، ’رانچی واقع ریمس پہونچ کر سڑک حادثہ میں زخمی برسا منڈا کے وارث شری منگل منڈا کی صحت کے بارے میں دریافت کیااور ان کے اہل خانہ سے ملے ‘۔ انہوں نے موجود ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ منگل منڈا کی صحت کی مسلسل نگرانی کریں اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594465