مدھوپور،۲۵؍نومبرـ:ریلوے مجسٹریٹ جولین آنند ٹوپو کی قیادت میں پیر کو مدھو پور، جسیڈیہ اور چترنجن اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی جانچ کی خصوصی مہم چلائی گئی۔ انہوں نے پٹنہ ہوڑہ جنشتابدی ایکسپریس، ہوڑہ نئی دہلی پوروا ایکسپریس، پٹنہ دھنباد انٹرسٹی ایکسپریس سمیت کئی ٹرین اسٹیشنوں پر ٹکٹ چیکنگ مہم چلائی،اس دوران بغیر ٹکٹ مسافر کے علاوہ ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت مختلف معاملات میں 93 ریلوے مسافروں کو حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست ریلوے مسافروں سے 34 ہزار 355 روپے جرمانے وصول کیے گئے۔ اس ٹکٹ چیکنگ مہم نے بغیر ٹکٹ کے ریلوے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مدھوپور آر پی ایف انسپکٹر ہریندر کمار سنگھ، اے ایس آئی ڈی پی سنہا، سی آئی ٹی مدھوپور محمد فیروز اختر، ٹی ٹی آئی یو کے سین، آئی ایم کے منڈل، سینئر ٹی ای اے کے پواریا، روہت منڈل، کے کے مشرا، عدالتی عملہ پربھاس کمار، ادے سنگھا ، مکیش کمار، نونو لال ہیمبرم سمیت آسنسول، جامتارا، مدھوپور، بڑاکر، انڈال کے افسر اور سپاہی شامل تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595813