21
JAP-7کا ایک جوان جاں بحق، تین پولیس اہلکار زخمی
جدید بھارت نیوز سروس ہزاری باغ، 25 نومبر:۔ ہزاری باغ ضلع کے چوپارن تھانہ علاقے میں واقع چوردہا چیک پوسٹ کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں سوموار کی صبح ایک ٹریلر نے سب سے پہلے جانوروں سے لدی پک اپ وین کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے پک اپ وین سڑک پر ہی الٹ گئی۔ اس کے بعد بے قابو ٹریلر نے چیک پوسٹ پر تعینات Jap-7 کے جوان کو کچل دیا اور سریندر یادو کے گھر میں جا گھس گیا۔ اس حادثے میں حوالدار ارون کمار دوبے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ڈیوٹی پر موجود تین جوان بھی زخمی ہوگئے۔ تینوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے اسے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی، ڈی ایس پی سمیت کئی افسران موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔