جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 20نومبر: رام گڑھ اسمبلی حلقہ میں بدھ کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ صبح سے ووٹروں میں ووٹنگ کے حوالے سے کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے صبح سے ہی قطاریں لگائیں۔ تمام بوتھوں پر مرد و خواتین ووٹرز قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتے رہے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔رام گڑھ شہر کے کچھ بوتھوں پر ووٹنگ تھوڑی دیر سے شروع ہوئی، دیہی علاقوں کے ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ رام گڑھ ضلع کے ڈی سی چندن کمار، ایس پی اجے کمار، ایڈیشنل کلکٹر کماری گیتانجلی، لینڈ ریفارمز کی ڈپٹی کلکٹر دیپتی پرینکا کجور، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر رنجیت ٹوپو، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ رینا کجور، ضلع ڈپٹی الیکشن آفیسر رویندر گپتا کے ذریعہ بوتھ نمبر 109 اپ گریڈڈ ہائی اسکول، چھترمانڈو میں اپنا ووٹ ڈالاگیا۔ تمام پولنگ بوتھوں پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ معذور ووٹرز کی ووٹنگ میں شرکت میں اضافہ ہوا۔
7
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...