Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhand’بی جے پی نے گرنے کی تمام حدیں پار کر دی ہیں‘

’بی جے پی نے گرنے کی تمام حدیں پار کر دی ہیں‘

وزیر اعلیٰ ہیمنت نے بی جے پی پر لگایا سنگین الزام

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بی جے پی اور اس کے لیڈران اب گرنے کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ یہ کافی شرمناک ہے۔ دراصل، ہیمنت سورین کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر جے ایم ایم کا لیٹر پیڈ ہے، جس میں لکھا ہے کہ دھنوار سے جے ایم ایم کے امیدوار نظام الدین انصاری کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ نیز، بطور امیدوار ان سے حمایت واپس لے لی گئی ہے۔ اس لیٹر پیڈ پر پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود کمار پانڈے کے دستخط بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نظام الدین انصاری دھنوار سے جے ایم ایم کے امیدوار ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات