Sports

آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں 13 رن سے شکست دی

74views

اسپینسر جانسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں، سیریز میں 2-0 سے آگے

سڈنی، 16 نومبر (یو این آئی) اسپینسر جانسن (26 رن پر پانچ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو یہاں دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 13 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر 147 رن بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 134 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عثمان خان (52) اور عرفان خان (ناٹ آؤٹ 37) کے علاوہ کسی اور پاکستانی بلے باز کے پاس آسٹریلیا کے حملے کا جواب نہیں تھا۔ پاکستان کے آٹھ بلے باز اپنے ذاتی سکور کو دوہرے ہندسے تک لے جانے میں بھی ناکام رہے جبکہ چار اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔تاہم عرفان نے صرف 28 گیندوں پر اپنی ناٹ آوٹ اننگز میں شائقین کو خوب محظوظ کیا اور چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر میدان میں گرمی لائی جبکہ اس سے قبل عثمان نے اپنی نصف سنچری اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان میزبان ٹیم کی طرف سے دیا گیا ہدف آسانی سے حاصل کر لے گا لیکن جانسن نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔اس سے قبل اچھی شروعات کے باوجود آسٹریلیا نے 147 رن کا معمولی اسکور بنایا۔ حارث رؤف (22 رن پر چار وکٹیں) اور عباس آفریدی (17 رن پر تین وکٹیں) نے کنگارو بلے بازوں کی جم کر کلاس لی جبکہ صوفیان مقیم (21 رن کے عوض دو وکٹیں) نے بھی مہمان بلے بازوں کو متاثر کیا۔ صرف میتھیو شارٹ (32)، جیک فریزر- میک گرک (20)، گلین میکسویل (21) اور ایرون ہارڈی (28) کچھ دیر تک پاکستانی گیندبازوں کا مقابلہ کر سکے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.